اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق پرنس روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے اس وقت حملہ کیا جب لوگوں کی بڑی تعداد ہوٹل سے ناشتہ خرید رہی تھی
۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی اور اس سے ہوٹل کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ فوری اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ واقعہ میں 15 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔
ڈاکٹز کے مطابق 14 زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زیادہ تر افراد دستی بم کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
.......
/169